> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# سابق امریکی سینٹر جان مکین کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو مدعو نہیں کیا گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1061/
- Published: 2018-08-26T10:49:02.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:55.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, مقامی خبریں, پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

واشنگٹن ( ربوہ ٹائمز آن لائن )سابق امریکی سینٹر جان مکین کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو مدعو نہیں کیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ اورسینیٹر جان مکین کے درمیان تین چارسال سے اختلافات تھے،جان مکین غیرقانونی تارکین،خواتین،مقتول مسلمان آرمی کیپٹن سے متعلق ٹرمپ کے بیانات پرناراض تھے جس پرسابق سینٹر نے صدارتی الیکشن سے ایک ماہ پہلے ٹرمپ کی حمایت واپس لے لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرٹرمپ جان مکین کوجنگی ہیرونہیں مانتے تھے ۔