> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# نئے بلدیا تی نظام میں سب کو یکساں حقوق ملیں گے :عبدالعلیم خان
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1286/
- Published: 2018-09-02T14:15:16.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:51.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لاہور(ربوہ ٹائمز آن لائن) سینئر صوبائی وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان نے کہا کہ:

> پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے،نئے بلدیاتی نظام میں سب کویکساں حقوق ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صوبائی وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

> وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کی ہفتہ وارمانیٹرنگ کی جائےگی، جس کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میںسپیشل یونٹ100 روزہ پلان کی نگرانی کرے گا، پنجاب میں تمام ارکان صوبائی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائے گی،تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ:

> ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے ، کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،شفافیت اورکفایت شعاری کے اصولوں پرعمل پیرا ہونا ہوگا،کسی رکن اسمبلی کوترقیاتی فنڈزنہیں ملیں گے۔