> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# شہلا رضا کوعاطف میاں کیخلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا،لوگوں نے تنقید کرنا شروع کی توٹویٹ ڈیلیٹ کردی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1326/
- Published: 2018-09-03T16:31:46.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:50.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, سیاست, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز)شہلا رضا کوعاطف میاں کیخلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا،لوگوں نے تنقید کرنا شروع کی توٹویٹ ڈیلیٹ کردی.تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے عاطف میاں کو معیشیت کی بہتری کیلئے اقتصادی ٹیم میں شامل کرنے پر منسٹر وومن ڈویلپمنٹ سندھ اور ایکس ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ شہلا رضا نےمائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کو مذہبی نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ:

> پچاس لاکھ گھر،کروڑنوکری،اور سودن میں صوبہ جنوبی پنجاب کا جھوٹ پہلے دن سمجھ آگیا تھا لیکن اس منافقت کی توقع شاید کسی کو بھی نہیں تھی کہ ریاست مدینہ کو آئیڈیل قرار دینے والے عمران مرزا غلام احمد قادیانی کے پڑپوتے کو قریبی مشیر مقرر کریں گے.

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/1-24.jpg)

ان کی اس ٹویٹ کے بعد لوگوں نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا:

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/3-6.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/4-6.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/40922949_2194591467485154_2562252062863654912_n-1.jpg)

ان کے علاوہ متعدد لوگوں نے کڑی تنقید کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر محترمہ نے اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا اور اپنی جان بخشی کروائی.