> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# یوم دفاع وشہداء2018 ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہداءپاکستان اور لواحقین کو سلام پیش
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1378/
- Published: 2018-09-05T13:27:45.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:50.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

راولپنڈی (ربوہ ٹائمز آن لائن) یوم دفاع وشہداء2018 پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءپاکستان اور لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

> شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

> پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداءکے حوالے سے آخری پرومو جاری کردیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1037283230909689856

جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہاکہ:

> شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام ، #ہمیں\_پیار\_ہے\_پاکستان\_سے۔

گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ:

> شہداءکی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداءکے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔

خیال رہے یوم دفاع وشہدا کل جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔