> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# جماعت احمدیہ کا عاطف میاں کے استعفیٰ پر رد عمل،ترجمان سلیم الدین کا بیان آگیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1458/
- Published: 2018-09-07T06:04:15.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:48.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا اور وہ رضامند ہوگئے ہیں.اس کے بعد ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ:

> کسی شخص کی قابلیت سے ملک و قوم کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھانا یا نا اٹھانا حکومت وقت کا اختیار ہے۔ ہر احمدی وطن کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے اور اپنی تمام تر قابلیت کے ساتھ ہر وقت ملک و قوم کی ترقی کے لیے صف اوّل میں کھڑا رہا ہے۔

https://twitter.com/SaleemudDinAA/status/1037935534994272256

انہوں نے مزید لکھا کہ:

> اور آئندہ بھی جب بھی ضرورت پڑے گی، قوم اسکو صف اوّل میں ہی پائے گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی وطن عزیز کو ہر قسم کے بحران سے نکالے اور ترقی کی راہوں پر گامزن رکھے۔ آمین

https://twitter.com/SaleemudDinAA/status/1037935539759001600