> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے الگ کرنے پر عمران‌ خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا بیان بھی سامنے آگیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1480/
- Published: 2018-09-07T14:36:14.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:48.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, سیاست, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لندن( ربوہ ٹائمز )وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے الگ کرنے کے فیصلے کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا بیان سامنے آیا ہے.

جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ”ٹوئیٹر“پرعاطف میاں کااقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے کے حکومتی فیصلے پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ:

> یہ فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے،نئی حکومت پاکستان نے معروف ماہراقتصادیات کانام ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیاتھا۔

https://twitter.com/Jemima\_Khan/status/1038037991720198146

واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں سے استعفیٰ کا کہا جس کے حوالے سے انہوں نے رضا مندی کا اظہا رکردیا ہے جلد نئے اقتصادی مشیر کا اعلان کر دیا جائے گا۔