> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ماہر معاشیات عاطف میاں نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے پاکستان کیلئے زبردست بیان بھی جاری کردیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1489/
- Published: 2018-09-07T15:11:54.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:48.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, سیاست, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) ماہر معاشیات عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ:

> میری تعیناتی کے باعث حکومت کو شدید دباﺅ کا سامنا تھا جس کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

عاطف میاں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ:

> حکومتِ پاکستان کے استحکام کیلئے میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیدیا ہے کیونکہ حکومت کو میری تعیناتی کے باعث علماءاور ان کے حامیوں کی جانب سے دباﺅ کا سامنا تھا۔

https://twitter.com/AtifRMian/status/1038058613372321792

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ:

> اس سب کے باوجود، میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے تیار رہوں گا کیونکہ میں اس ملک میں پلا بڑھا اور مجھے اس سے پیار ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے۔ اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے ایمان کا فطری حصہ ہے اور ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ دلی خواہش رہے گی۔

https://twitter.com/AtifRMian/status/1038058614253133825

تیسری ٹویٹ میں عاطف میاں نے لکھا کہ:

> اب آگے بڑھتے ہیں، میں امید کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اس پر بہترین طریقے سے پوری اترے تاکہ پاکستانی لوگ اور قوم خوشحال ہوں اور آگے بڑھ سکیں۔

https://twitter.com/AtifRMian/status/1038058615146471426

آخری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ:

> میری دعائیں ہمیشہ پاکستان کیساتھ ہیں اور میرے ملک کو میری کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت پڑی تو میں ہمیشہ تیار رہوں گا.

https://twitter.com/AtifRMian/status/1038058616367013888