> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/175/
- Published: 2016-12-31T09:05:41.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:51:03.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: کھیل, مقامی خبریں, ہاکی, پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

ملائشیا (نیوز ڈیسک ) پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جس میں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں پاکستان اور کوریا کا میچ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا تاہم قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ پر 7-8 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔