> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں، وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1934/
- Published: 2018-09-23T13:50:20.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:31.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لاہور (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں، وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ:

> بھارتی قیادت تکبر کو ترک کردے گی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں.

لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ:

> بیورکریسی سیاسی مداخلت کے باعث نیچے چلی گئی ہے، ہم اسے غیر سیاسی بنائیں گے.آپ کو اس حکومت میں پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کا موقع ملےگا، سرکاری ملازمین پر غلط کام کرنے کا پریشر نہیں ڈالا جائے گا۔ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس ہے، پبلک پولیس کی عزت کرے تو وہ پولیس آئیڈیل ہوتی ہے۔پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں.

سرکاری ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:

> جیسی سیاسی حکومت آپ کو ملی ہے ویسی نہیں آئےگی، اس سیاسی حکومت کی قدر کریں عمران خان نے کہا کہ ہمیں سارے ملک میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

> جھے بہت تکلیف ہوئی ایک پولیس افسر اور دو افسران پبلک میں چلے گئے، آئندہ ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی.