> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بنگالیوں اور افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملا،نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری آمنے سامنے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1962/
- Published: 2018-09-26T12:56:37.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:30.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن) بنگالیوں اور افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری آمنے سامنے آگئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ:

> حکومت ہر وقت ریاستِ مدینہ کی بات کرتی ہے لیکن سعودی تو کسی کو شہریت ہی نہیں دیتے.

اس کے جواب میں شیریں مزاری نے نفیسہ شاہ کو تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ:

> ریاست مدینہ کا مطلب سعودی عرب نہیں ہوتا.

نفیسہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ:

> وزیراعظم کو کراچی کی حساسیت اور اس کے اصل باشندوں کا خیال نہیں.

اس پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کا جواب تھا کہ:

> شکر ہے آج پیپلزپارٹی کو کراچی کا خیال آیا ہے جب کہ سندھ میں 10 سال سے انہی کی حکومت ہے.

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے میں کئی دہائیوں سے پاکستان میں رہنے والے بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ وزیر اعظم کے اعلان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔