> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/1972/
- Published: 2018-09-26T13:43:52.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:30.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

سری نگر (ربوہ ٹائمز آن لائن) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہواہے اور بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق:

قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق:

بھارتی فوج نے اتوار کے روز بھی آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔