> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بھارتی فوج کا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائر، بھارتی فوج نے ڈرامہ کیا ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/2063/
- Published: 2018-09-30T15:06:38.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:29.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چڑھوئی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ:

> بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہے ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے ان کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ:

> وزراء کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھا، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ:

> صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے، کشمیری بھارت کے سامنے دفاع میں فرنٹ لائن بنیں گے، پرواز کے دوران ایل او سی کے قریب سے گزرے، ئجس علاقے پر پرواز کررہے تھے وہاں بھارتی فوج گولہ باری کرتی ہے.

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ:

> سویلین ایئرکرافٹ زیرو لائن تک جاسکتا ہے، فوجی ایئر کرافٹ کی پرواز سے قبل اطلاع دی جاتی ہے، بھارتی فوج نے یہ ظاہر کیا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی، بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہم اپنی حدود میں تھے.

واضح رہے کہ:

سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والی اشتعال انگیز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب فضا میں اڑنے والے ہیلی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کررہے تھے.

ذرائع کے مطابق:

وزیراعظم چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف کے گئے تھے، واپسی پر بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کوبحفاظت اتار لیا گیا۔