> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وز
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/2217/
- Published: 2018-10-05T16:43:04.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:26.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ ۔  
صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار ۔ چھوٹےبچے کا ایکسرے لیٹ کرنے پر ایکسرے انچارج کی سرزنش۔

تفصیلات کے مطابق:

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔ انہوں نے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی میں مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج و دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انچارج کو سخت وارننگ دی کہ ہسپتال میں 24 گھنٹے صفائی کی صورتحال درست ہونی چاہیے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ:

> مریضوں کو بے جا انتظار نہ کروائیں انکا فوری چیک اپ کرکے ادویات دیں.

اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے.

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/43120245_324345391463316_6034374444665798656_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/43173545_324345501463305_5727856759192682496_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/43210523_324345324796656_3055301200204267520_n-1.jpg)