> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# جماعت احمدیہ آسٹریلیا نے 28 لاکھ روپے پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دئیے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/2588/
- Published: 2018-10-29T18:01:40.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:12.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسٹریلیا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے 30,000$ اسٹریلین ڈالرز پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دئیے.

تفصیلات کے مطابق:

پاکستان میں چیف جسٹس سریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثاراور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ڈیم فنڈ کیلئے چندہ کی اپیل کی گئی تھی.جس میں جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے 30,000$ اسٹریلین ڈالرز وہاں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دئیے ہیں.جو کہ پاکستانی روپے کے حساب سے تقریبا تیس لاکھ روپے بنتے ہیں

جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ:

> اسٹریلیا کی جماعت احمدیہ کی طرف سے 30،000$ اسٹریلین ڈالرز پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ کئے گئے ہیں.

انہوں نے مزید لکھا کہ:

> ہماری دعا ہے کہ ایک دن ہر پاکستانی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہو. اللہ اس نیک کام پر اپنی رحمت فرمائے.

https://twitter.com/AhmadiyyaAUS/status/1056727208192966656

یاد رہے کہ

اس سے قبل جماعت احمدیہ امریکہ نے بھی 15،000 امریکن ڈالرز ڈیم فنڈ میں جمع کروائے تھے.ان کے علاوہ بھی جماعت احمدیہ کے افراد پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں