> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# آسیہ بی بی کی رہائی پربرطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے سمیت عالمی شخصیات کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/2660/
- Published: 2018-11-01T13:12:44.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نیویارک(ربوہ ٹائمز) آسیہ بی بی کی رہائی پر عالمی شخصیات کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم کیا ہے.

عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ:

> سزائے موت کے خلاف اقوام متحدہ کی معین پالیسی ہے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں.

دوسری جانب برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ:

> دنیا بھر میں مہم چلانے والے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہے.

برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے آسیہ بی بی کی رہائی کے اقدام کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کےلئے انتہائی احسن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔