> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان: جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/2961/
- Published: 2018-11-21T08:07:12.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:50:00.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق:

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی.

جشن عید میلاالنبیﷺ کےموقع پرپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی، کوئٹہ اورگلگت میں بھی 21،21 توپوں کی سلامی پیش کرکےعید میلاد النبیﷺکے دن کا آغاز کیا گیا۔