> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اعلیٰ قسم کا بیان، دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، امن کیساتھ مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3044/
- Published: 2018-11-30T15:48:46.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:59.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق:

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

> جوہری طاقتیں کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، جب دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی نہیں ہوگی تو مسائل کیسے حل ہوں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ:

> مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی.

عمران خان نے کہا کہ:

> پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، ہمارے مثبت اقدام پر بھارت کے منفی رویے پر افسوس ہوا، بدقسمتی سے ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت تعلقات متاثر ہوئے، پاکسان خطے میں امن کا خواہاں ہے.

انہوں نے کہا کہ:

> پہلے دن کہا تھا آپ ایک قدم آگے آئیں گے، ہم 2 قدم آگے بڑھیں گے، مذاکرات کی پیشکش کے بعد بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا، دہشت گردی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ:

> کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہمارے مفاد میں نہیں ہے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کی سوچ نہیں بدل رہی، بھارتی حکومت بات چیت کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے.

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ:

> پاکستان کی طرف سے یکطرفہ مثبت رویے سے نتیجہ نہیں نکل سکتا، کوشش ہے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر ہوں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے.