> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# امریکا میں شدید برفباری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3153/
- Published: 2018-12-11T12:33:32.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:57.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نیو یارک (ربوہ ٹائمز) امریکی ریاستوں جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا میں شدید برفباری کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کیرولائنا، ورجینیا اور جارجیا میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئیں۔ جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مختلف حادثات میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

موسم کی خرابی اور شدید برفباری کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں، شاہراؤں پر ڈھائی فٹ تک برف ہے جس کے باعث ذرائع آمد و رفت معطل ہیں۔ بجلی کی ترسیل کا نظام ٹھپ ہوجانے کے باعث 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔متاثرہ ریاستوں کے اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، میونسپل اور ریسکیو ادارے شاہراؤں سے برف ہٹا کر ٹریفک کو کلیئر کرایا جا رہا ہے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔