> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ:گوگل پہ بھکاری لکھنے پر عمران خان کی تصویر آنے کا معاملہ،حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گوگل کیخلاف کرارداد جمع کروادی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3182/
- Published: 2018-12-14T15:58:09.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:57.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)گوگل پر بھکاری لکھنے پر عمران خان کی تصویر آنے کا معاملہ،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے گوگل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی. گوگل کے خلاف قرارداد پارلیمانی لیڈر پی پی پی سید حسن مرتضیٰ نے جمع کروائی.

تفصیلات لے مطابق:

گوگل پر بھکاری لکھ کر سرچ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویرآجاتی ہے، قرارداد کا متن.

سید حسن مرتضیٰ نے قرارداد میں لکھا کہ:

> عمران خان کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور لائے گئے سہی مگر وہ وزیراعظم پاکستان کے منصب پر فائز ہیں. اختلافات کے باوجود ہم کسی کو وزیراعظم پاکستان کے منصب کا مزاق اڑانے نہیں دیں گے. وفاقی حکومت گوگل کے اس اقدام پر گوگل کی انتظامیہ سے جواب طلب کرے

انہوں نے مزید لکھا کہ:

> ایڈیٹ لکھنے پر صدر ٹرمپ کی تصویر آنے پر امریکی کانگریس نے گوگل کی سی ای او کو طلب کیا تھا.عمران خان سے لاکھ اختلاف مگر بیرون ملک اپنے وزیراعظم کی تضحیک نہیں برداشت کر سکتے. ہم اپنے اندرونی معاملات آپس میں لڑ جھگڑ کر طے کریں گے.لیکن دنیا کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ہمارے وزیراعظم کا تمسخر اڑائے.