> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ میں شہری کے گھر سے رشین کیٹ چوری
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3220/
- Published: 2018-12-18T12:59:15.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:56.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ ( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات،پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم ،شہری کا خوبصورت بیش قیمت بلا چور لے اڑے ،شہری نے چوروں کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی ۔

بتایا گیا ہے کہ:

چنیوٹ کے شہری امیر عمر چمن نے تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کو تحریری درخواست میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چنیوٹ میں قیمتی پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ متحرک ہے اور گزشتہ روز شہری کے گھر میں بیش قیمت رشین بلا کو گروہ نے ورغلا کر چوری کر لیا ہے ۔

شہری کے مطابق:

بلے کو گھر سے باہر نکالنے کے لئے ملزمان نے بلی گھر کے اندر بھیجی گئی۔ بلی کے پیچھے پیچھے بلا گھر سے باہر آیا تو ملزمان موٹر سائیکل پر اٹھا کر بھاگ گئے ۔ بلے کے مالک نے تھانہ سٹی میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ امیر عمر نامی شہری نے گھر میں رشین بلا پال رکھا تھا۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/48364331_1134571773375232_3570899134892212224_n-1.jpg)