> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# حکومت 2 کروڑ دینے کی بجائے ہم سے 3 کروڑ روپے لے لے لیکن ہمیں انصاف دے، لواحقین سانحہ ساہیوال
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3638/
- Published: 2019-01-21T13:28:55.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:49.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

ساہیوال (ربوہ ٹائمز) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے خلیل کے بھائی عمران کا کہنا ہے کہ:

> حکومت کی جانب سے 2 کروڑ روپے امداد دینے کا کہا جا رہا ہے تاہم میں 3 کروڑ دیتا ہوں مجرموں کو سزا دیں.

سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے خلیل کے بھائی عمران کا کہنا ہے کہ:

> کسی حکومتی نمائندہ نے رابطہ نہیں کیا، مجھے انصاف چاہیے قصوواروں کو قرار واقعی سزا دیں، حکومت کی جانب سے دو کروڑ امداد دینے کا کہا جا رہا ہے، میں 3 کروڑ دیتا ہوں مجرموں کو سزا دیں.

خلیل کے بھائی عمران کا کہنا تھا کہ:

> کیا ان پیسوں سے میرا بھائی، بھابھی اور بھتیجی واپس آجائے گی.

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ:

> گاڑی میں موجود تمام سامان پولیس والے ساتھ لے گئے، حکومت انصاف فراہم کرے نہیں تو پھر احتجاج کیا جائے گا.

![](https://rabwah.pk/wp-content/uploads/2019/01/1514214-areeba-1548011702-303.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/news-1547984155-6773-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/4-48-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/zeeshan-1.jpg)