> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# حکومت بدلی لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت چنیوٹ کے افسران کی خادم اعلیٰ شہباز شریف سے یارانہ نہ بدل سکا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3662/
- Published: 2019-01-24T16:40:51.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:46.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) حکومت بدلی لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت چنیوٹ کے افسران کی خادم اعلیٰ شہباز شریف سے یارانہ نہ بدل سکا انسداد پولیو مہم کے بینرز پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تصاویر تاحال آویزاں تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی جھلک چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے انسداد پولیو مہم کے بینرز پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تصاویر تاحال آویزاں, نئے پاکستان میں بھی محکمہ صحت چنیوٹ کے افسران کی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے محبت کم نہ ہو سکی کوہ نور نیوز نے ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے محبت کا پول کھول دیا, نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصاویر انسداد پولیو مہم کے بینرز پر آویزاں کر دی گئیں جو ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے انسداد پولیو مہم کے بینرز پر سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی تصاویر آویزاں ہونا فنڈز کی کمی ہے یا ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کا خادم اعلی سےمحبت کا اظہار ہے

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/50326164_1160805290751880_6980829071693316096_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/50326166_1160805217418554_1236360551525777408_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/50614977_1160805167418559_3020048404991442944_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/50879298_1160805324085210_9137686975443107840_n-1.jpg)