> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3812/
- Published: 2019-02-17T16:41:24.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:45.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/433220_3338859_screenshot_3_updates-1.jpg)

تفصیلات کے مطابق:

سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاں‌انہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/52415993_284517628911633_797153695438471168_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/52633963_361869027735595_6096558810833354752_n-1.jpg)

سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی، وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1097163297227501568