> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3850/
- Published: 2019-02-20T10:02:48.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:44.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔  
https://twitter.com/narendramodi/status/1097893057297432576  
https://twitter.com/narendramodi/status/1098134316360511488  
بھارتی میڈیا کے مطابق:

سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ:

> دونوں ملکوں کے درمیان 44 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے.

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری سے ایشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ دورے کے پہلے مرحلے میں 17 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔

ولی عہد نے دورہ پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور اس میں مزید اضافے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔