> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3889/
- Published: 2019-02-22T06:16:09.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:44.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

راولپنڈی(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق:

ڈی جی آئی ایس پی آر آج تین بجے اہم پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کے امور پر بات کریں گے۔

امکان ہے کہ میجر جنرل آصف غفور بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں گے اور قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ایک بار پھر پیش کش کی گئی۔اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ:

> ریاست اپنےعوام کا تحفظ یقینی بنائے گی، انھوں نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کا منصوبہ مقامی سطح پر تیار کیا گیا.