> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/3953/
- Published: 2019-03-03T15:00:37.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:39.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمنی سفیر نے لکھا کہ ’پہلے ہی میں افسردہ ہوں، جلد ہی ریٹائرمنٹ پر جارہا ہوں کیوں نہ متبادل پلان کی منصوبہ بندی کروں، کیوں نہ سوہن حلوہ بنانے میں مدد کروں‘۔

دنیا پور کے علاقے مخدوم عالی میں حلوے کی دکان سے حال ہی میں تصاویر لی گئیں، جرمن سفیر نے سوہن حلوہ بناتے ہوئے سیلفی بھی لی۔

https://twitter.com/KoblerinPAK/status/1102106236726710272

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچے تھے اور بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا تھا۔

مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پناہ گاہ دیکھنے گیا، یہاں کے اسٹاف کا کام قابل تعریف ہے لیکن ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا جو کھانا خرید نہیں سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے بے گھر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔