> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان کا امریکی کاروباری افراد اور سیاحوں کو 5 سال کا ویزا دینے کا اعلان
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4338/
- Published: 2019-06-03T13:48:35.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:35.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان نے امریکی کاروباری افراد اور سیاحوں کو 5 سال کا ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی شہریوں کو بھی 5 سال کے امریکی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

اس فیصلے سے امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور سیاح مستفید ہوں گے۔

نئی ویزا پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت اور بزنس کے فروغ کے وژن کے مطابق لائی گئی ہے، خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے آن آرائیول ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کر رکھا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق 50 ممالک کے سیاحوں اور 95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو آن آرائیول ویزے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے دو روزہ دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی ویزا پابندیوں پر انتہائی تذبذب کا شکار ہیں۔