> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ : پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4420/
- Published: 2019-06-24T16:19:48.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:34.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد  
تفصیلات کے مطابق:  
اس پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ایلیٹ فورس, ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی.

ڈی پی او محمد انور کھیتران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی.  
ڈی پی او نے ملازمان کو ہدایت جاری کی کہ:

> محکمہ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض کو نیک نیتی سے سر انجام دیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

> عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے.

انور کھیتران نے کہا کہ:

> قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/64856742_350165895668174_2465117507699081216_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/65600868_332313251024381_1340719215912419328_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/65742428_2437808462905932_1699858698962206720_n-1.jpg)