> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، ماروی میمن
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4709/
- Published: 2019-07-15T09:44:56.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:30.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، درست کہا مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نےدرست کہامافیا پہلے خریدنےکی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیابلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔  
https://twitter.com/marvi\_memon/status/1150680527910912000  
یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازارگرم کرتے ہیں، سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کل برطانوی اخبارنےایک اسٹوری بریک کی ہے، زلزلہ متاثرین کےفنڈمیں خوردبردکی گئی اوررقم ہتھیائی گئی، انہوں نے میاں بیوی بچوں اور داماد سمدھی سمیت لوٹ مار کی، برطانوی اخبارنےان کی کرپشن کےپردے کوچاک کردیاہے، آمریت میں پلنے والوں کا کریکٹر عوام کے سامنے آچکا ہے۔