> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکےخوشی ہوئی ، آئی ایم ایف ایم ڈی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4907/
- Published: 2019-07-22T11:26:54.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:28.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ادارہ حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمدمیں تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت اوروزراء کا وفد بھی شامل تھا۔

ملاقات میں پاکستان کےمعاشی حالات اورمالیاتی نظام سےمتعلق اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے بعد ڈیوڈ لپٹن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات کرکےخوشی ہوئی، آئی ایم ایف کاپروگرام معاشی استحکام اوراداروں کومضبوط بنانے پر زور دیتاہے، یہ اقدام دیرپا معاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔

https://twitter.com/Lipton\_IMF/status/1153112755999858690  
ڈیوڈلپٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکس دائر کار میں اضافے، سماجی بہتری اورترقیاتی اخراجات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے تاہم قرضوں میں کمی کرنا ہوگی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید کہا آئی ایم ایف دیگر مالیاتی اداروں کےساتھ مل کرحکومت کےمعاشی اصلاحات کیلئےکام کررہا ہے اور یہ تعاون جاری رہےگا۔

ملاقات کا اعلامیہ جاری  
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سےآئی ایم ایف کےایکٹنگ مینجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں وزیراعظم نےآئی ایم ایف کی حالیہ فنڈزکی فراہمی پر اظہارتشکرکیا۔

آئی ایم ایف کےتحت پاکستانی معیشت کی بحالی ہوگی اورمعیشت میں استحکام پیداہوگا،وزیراعظم نےآئی ایم ایف کےقائم مقام سربراہ کوطویل المدتی مستحکم اقتصادی اقدامات سےبھی آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف کے قائم مقام سربراہ نے اقتصادی اصلاحات کیلئے طے شدہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا، قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستانی اقدامات کو سراہا اور معیشت کی بحالی کیلئے فنڈزجاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پاکستانی تاجروں اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جبکہ واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانیوں سے خطاب کیا تھا۔