> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستانی وزیر اعظم سے سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر تبادلۂ خیال
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4912/
- Published: 2019-07-22T15:00:35.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:28.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، جس میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستان ہاؤس میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، مشیر خزانہ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور خطے میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے متعلق معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سینیٹر لنزے گراہم علاقائی امن و امان کے حوالے سے تازہ ترین پاک امریکا باہمی تعلقات کے سرگرم حامی رہے ہیں اور وہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

سینیٹر لنزے گراہم امریکی سینیٹ کمیٹی فار جوڈیشری کے سربراہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آج پونے نو بجے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاد دگار ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر خود عمران خان کا استقبال کریں گے۔

آج عمران خان سے پاکستانی سفارت خانے میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے بھی ملاقات کی۔