> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ: معاشرے کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ڈینگی کے موذی وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے,ڈپٹی کمشنر
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4985/
- Published: 2019-07-26T06:31:55.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:27.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) معاشرے کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ڈینگی کے موذی وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے ،شہری اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کا خصوسی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعثڈینگی لاروا ان ڈور میں پرورش پا سکتا ہے ، ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکموں کومزید بہتر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ و دیگر جملہ سرکاری ادارے انسداد ڈینگی مہم کو موثر اور فعال بنائیں اور حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی(;68698267;) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز عدنان رشید ، احسان اللہ ضیاء ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہار اختر بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مس طاہرہ خان ،ایکسین بلڈنگ محمد منشاء، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے ارشاد، سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل انیس عباس ، رانا نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا جاوید ، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری صدیق کے علاوہ ، لیبر ، زراعت ، و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہار اختر بلوچ نے انسدا ڈینگی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں ، مائیکرو پلان اور آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور موجودہ مون سون موسم میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ممکنہ ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ مریضوں کے لیے الگ سے بیڈز بھی مختص کر دیے گئے جبکہ کنٹرول روم بھی بھی قائم کر دیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی ٹی میں مائیکرو پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس طرح مزید بہتر رزلٹ موصول ہونگے ، اس اہم ٹاسک کو رسمی نہ لیا جائے بلکہ تمام متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کا انسداد یقینی بنائیں اور اپنی ایکٹیوٹی کی رپورٹ بمعہ سرٹیفکیٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائیں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لارواکے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہو گا ،متعلقہ ادارے قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ کی دوکانوں میں ممکنہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں شہریوں کو آگاہی کیلئے سیمینارز اور آگاہی واکس کا اہتمام کریں ۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/67122963_458900448007809_3826081777810669568_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/67501210_458899311341256_6003060718578958336_n-1.jpg)