> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/4992/
- Published: 2019-07-26T07:00:21.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:27.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

کراچی: امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی۔

سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکا میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔

علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے۔  
https://twitter.com/i/status/1154558790970171392  
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔  
وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹویٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے۔

عمران خان ٹویٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔