> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ : چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5128/
- Published: 2019-07-30T13:09:23.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔بھٹہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکے سوشل سیکیورٹی کارڈ جلد جاری کیے جائیں ،اس سلسلہ میں متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر کریں اور بھٹہ مالکان تعاون کریں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ،ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مزدوروں کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بھٹہ مالکان سے کہا کہ وہ مقررہ اجرت پر عملدرآمد کو ہر صورت ہقینی بنائیں تاکہ قانونی کاروائی کی نوبت نہ آئے ، انہوں نے سوشل سیکیورٹی کارڈ کے اجراء کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد بھٹہ خشت مالکان کو اپنے ذمہ واجبات فوری ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمانہ امور تیز رفتاری سے انجام دینے کی تاکید کی ، انہوں نے سوشل سیکیورٹی افسران سے کہا کہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ سے متعلقہ ہسپتالوں سے رواں سال علاج معالجہ کرائے گئے مزدوروں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے ، اور اب تک کتنے سوشل سیکیورٹی کارڈ بنائے گئے ہیں اگلے اجلاس میں اسکی مکمل رپورٹ پیش کریں ، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد فرقان ، لیبر انسپکٹرمبشر احمد ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شبیر ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ،صدر مزدور یونین ڈاکٹر علی امین، نمائندہ این جی او اورنگزیب ملک ، بھٹہ مالکان نمائندگان ،ڈپٹی کمشنر آفس سپرنٹنڈنٹ ملک امتیاز ، مزردور نمائندگان و دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔