> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے سندھ کے فوکل پرسن افتخار لوند کو عہدے سے برطرف کردیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5157/
- Published: 2019-07-30T16:39:17.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے سندھ سے فوکل پرسن تعینات ہونے والے افتخار لوند کو عہدے سے برطرف کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیری مزاری کا کہنا تھا کہ ’’افتخار لوند کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں جس کے دوران نئے شواہد سامنے آئے، تمام تر شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں افتخار لوند کو فوکل پرسن برائے سندھ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے‘‘۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ میں تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار لوند کو تعینات کرنے کا فیصلہ ہنگامی بنیاد پر کیا گیا البتہ جب معاملہ سامنے آیا تو پھر اس کی تحقیقات بھی کی گئیں۔

یاد رہے کہ افتخاد لوند کو وزارتِ انسانی حقوق کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تو وفاقی وزیر نے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔  
https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1155759988234760193?s=20  
قبل ازیں ڈاکٹر شیری مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی اور ذمہ دار ریاست ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیوکلیئر آرمز کنٹرول پروگرام میں کیا اور وضاحت کی تھی کہ نیوکلیئر پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔