> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# برازیل کی جیل میں قیدیوں میں تصادم، 57 قیدی ہلاک
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5176/
- Published: 2019-07-30T17:27:47.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

برازیلیا (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) برازیل کی التمیرا جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی شمالی ریاست پارا کی التمیرا جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروپوں ہلاک قیدیوں کے سروں سے فٹ بال کھیلتے رہے۔

قیدیوں کے تصادم کے باعث 52 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بعض کی گردنیں کاٹی گئیں اس کے بعد جیل کے کچھ حصے کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 تک جاپہنچی۔

برازیل کے حکام کے مابق قیدیوں نے لڑائی کے دوران 2 جیل افسران کو یرغمال بنایا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ برازیل کی جیل میں قیدیوں کی آپس میں لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی اکثری ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جس کی بڑی وجہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہونا قرار دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق التمیرا جیل میں 200 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے تاہم یہاں 320 کے قریب قیدی موجود تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں شمالی ریاست امیزونا کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے قبل 2017 میں بھی اسی جیل میں فسادات کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

برازیل کی جیلوں میں لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ قیدی موجود ہیں اور قیدیوں کی تعداد کے اعتبار سے برازیل دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کی شکایات عام ہیں۔