> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان: نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی طرف نہ دیکھیں، آرمی چیف
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5206/
- Published: 2019-07-31T17:33:02.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

راولپنڈی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں، نوجوان قانون کی بالادستی، میرٹ کو اپنائیں۔  
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1156576912640266240?s=20  
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1156576889080823808?s=20  
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نوجوان ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جانے میں کردار ادا کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے۔