> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ:یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او آفس چنیوٹ میں یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5256/
- Published: 2019-08-04T10:05:16.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:22.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او آفس چنیوٹ میں یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اوریادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں.

سلامی میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈی سی چنیوٹ،پولیس افسران و ملازمان،شہدائے کےلواحقین،وکلاء,صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی.اس دوران ملکِ پاکستان کی سلامتی اور شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ:

> شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں.پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں.شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں.شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں.