> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بھارت کو سخت جواب دیں گے ہماری طرف سے ردعمل 27 فروری سے بھی سخت ہوگا،آئی ایس پی آر
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5345/
- Published: 2019-08-09T06:48:39.000Z
- Updated: 2019-08-09T06:48:39.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

راولپنڈی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان کا ردعمل ستائیس فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔

ترجمان پاک فوج نے الزام تراشی پر بھارتی جنرل کو آئینہ دکھا دیا، اپنے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹ کے ذریعے ایل او سی پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر غیرملکی میڈیا کے لیے قابل رسائی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کہیں بھی جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے سوا کیا کہ کیا بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟ بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہی، فوج کی مزید تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بھارتی فوج گیدڑ بھپکیوں سے کام لے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا تھا کہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیا جارہا ہے اور دیا جائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔