> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان: بلاول بھٹو زرداری کا ملک توڑنے کا متنازعہ بیان
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5604/
- Published: 2019-09-13T06:54:01.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:20.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

حیدر آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کی مخالفت میں ملک توڑنے کی باتیں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی مخالفت میں حدیں پار کر دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل بنگلہ دیش بنا تھا، اگر حکومت کی موجودہ روش نہ بدلی تو سندھو دیش، سرائیکی دیش اور پختونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے۔

انھوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ملبہ وفاق پر ڈالتے ہوئے آرٹیکل 149 (4) کے تناظر میں کہا کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یہ سازش کام یاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے عمران خان کو جانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ پہلے ہمارے وسائل اور حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، پھر ہمارا پانی روکا گیا، اس کے بعد قدرتی گیس کا حصہ نہ دے کر صوبے کا معاشی قتل تک کر دیا اور اب صوبے کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، بلاول بھٹو نے سندھ کے شہر دادو میں بٹ سرائی میں فیاض بٹ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی سوچ ایک خطرناک سازش ہے۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے پہلے ہی اس کو رد کر دیا ہے، وفاق کی جانب سے مذکورہ آرٹیکل کا استعمال ملک کی وحدانیت کے لیے خطرناک ہے۔

https://twitter.com/LalBukhari/status/1172119789839552512?s=20