> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# مسرور ہاسٹل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5616/
- Published: 2019-09-15T09:51:08.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:19.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

گھانہ (ربوہ ٹائمز) جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز 03؍ستمبر 2019ء کو ہو گیا ہے۔ امسال گھانا اور دیگرممالک سے داخلہ لینے والے طلباء کی کل تعداد 41؍ہے۔ اس طرح اس وقت جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میںچوبیس (24) ممالک سے تعلق رکھنے والے دوسو آٹھ(208) طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں پاکستانی نژاد طلباء کی تعداد سترہ (17) ہے۔

طلباء جامعہ کی اس بڑھتی ہوئی تعدادکے پیشِ نظر حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی پُر شفقت منظوری سے مؤرخہ 17؍دسمبر2018ء بروز سوموار مسرور ہاسٹل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ حضور ِانور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے اس پراجیکٹ کے تکنیکی امور طَے کرنے کی ذمہ داری مکرم فائزنوشیروان احمد (واقفِ زندگی۔آرکیٹیکٹ) کو سونپی تھی جو اس مقصد کے لیے گھانا تشریف لائے۔ موصوف نے ضروریات کا جائزہ لے کر نقشہ بنا یا اور کام کا آغاز کروایا۔ اس نئی تعمیر میں ہوسٹل کی انتظامیہ کے کمروں کے ساتھ ساتھ کامن روم، ملٹی پرپز (Multi Purpose) ہال اور رہائشی کمرے شامل ہیں۔ مرحلہ وار ہونے والی یہ تعمیرات اب مکمل ہو چکی ہیں۔ فالحمد للہ علی ذلک ۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/ghana-3.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/ghana-1-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/ghana-2-1.jpg)

اس فیزکی تکمیل سے طلباء کی رہائشی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک وسیع اور کشادہ ہال بھی میسر آگیا ہے جس میں قریباً پانچ سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طلباء جامعہ اس ہال کو حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے خطبات وخطابات سننے نیز دیگر تقاریب وغیرہ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ہال میں بڑی سکرین اور ساؤنڈ سسٹم کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

اس ہال کا افتتاح مؤرخہ 08؍ستمبر 2019ء بروز اتوار طلباء جامعہ احمدیہ کو حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب کو براہِ راست سنواکر کیا گیا۔ اس موقع پر تمام طلبہ جامعہ اس ہال میں موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ جامعہ احمدیہ گھانا کے اس سنگِ میل کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین