> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5746/
- Published: 2019-09-30T10:33:59.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:15.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرزہراگلتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ حملے سے پاکستان کو پیغام دیا ہے، دہشت گردوں اوران کے سپورٹرزکے خاتمے کے لئے لائن آف کنڑول عبورکریں گے۔

عمران خان کی اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔

راوت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد بھارت کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔