> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کوپکڑنے کا چیلنج کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/5798/
- Published: 2019-10-03T02:23:35.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:49:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

فیصل آباد (ربوہ ٹائمز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو گرفتاری کا چیلنج کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنائی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ رضاآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے رضا آباد کے رہائشی بلاول نے چند روز قبل جدید اسلحے کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

ویڈیو میں ملزم بلاول نے بڑھکیں لگاتے ہوئے پولیس کو چیلنج کیا تھا کہ پولیس اگر اسے پکڑ سکتی ہے تو پکڑ کر دکھائے، ملزم بلاول نے کمرے میں بیٹھ پر پستول سے پانچ فائر کیے تھے۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ رضاآباد پولیس نے ملزم بلاول کو گرفتار کرکے بغیر لائسنس پستول برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف اے ایس آئی عاطف منیر کی مدعیت میں پنجاب آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نماش اور فائرنگ کی تھی۔

پولیس نے ملزم عدنان پاشا کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا۔