> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# انجمن تاجران چناب نگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پرعزم
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6205/
- Published: 2020-03-22T10:48:16.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:56.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) کرونا وائرس پھیلاو کےپیش نظر حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انجمن تاجران چناب نگر نے شہر بھر کی تمام دکانیں شاپنگ مالز ریسٹورنٹ بند کروا دیئے تاہم کلینک۔میڈیکل سٹورز۔کریانہ سٹور۔بیکری۔تندور۔آٹا چکی گوشت سبزی فروٹ اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے ۔انجمن تاجران کے صدر مرزا زاہد محمود اور عہدیداران نے بازار کا وزٹ کیا دوکانوں کو بند کروایا اور شہریوں کو کہا کہ  
کورونا وائرس سے بچاو کیلئے غیر ضروری بازاروں میں نہ آئیں احتیاط بہت ضروری ہے کوشش کریں فیملی کا کوئی ایک رکن بازار سے ضروری چیزیں لے کر جائے بچے بوڑھے خواتین گھروں سے غیر ضرور باہر نہ نکلیں ۔