> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چناب نگر میں پاک فوج کے افسران اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کا فلیگ مارچ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6327/
- Published: 2020-04-03T07:55:13.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:55.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) ملک بھر کی طرح چناب نگر میں بھی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اس دوران حکومتی سطح پر جن دوکانوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے وہ کھولی جاتی ہیں اور باقی تمام شہر بند رہتا ہے ۔

اس صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاک فوج اور ایلیٹ فورس نے چناب نگر آڈہ سے لے کر اقصیٰ چوک تک فلیگ مارچ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹور پر کھڑے افراد کو ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھنے اور احتیاط کرنے کی تلقین کی ۔تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔