> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان: غریب مسیحی لڑکی کا شادی سے انکار،مسلم لڑکوں کی مسیحی خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6369/
- Published: 2020-04-11T10:54:34.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:54.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

قصور(ویب ڈیسک)پاکستان: غریب مسیحی لڑکی نے شادی سے انکارکیا تو مسلم لڑکوں نے مسیحی خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں  
دے ڈالیں.  
پنجاب کے شہر قصور کے نواحی گاؤں قطبہ میں ایک غریب مسیحی بیٹی عشرت مشتاق کو گاؤں کے مسلم وڈیروں کے بیٹوں اعجاز ڈوگر اوراس کے ساتھوں نے زبردستی شادی کرنے سے انکار کرنے پر تھپڑ مارے اورٍغلیظ گالیاں دیتے ہوئے ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اوراور اس سے قبل عشرتب بی بی جب گھر سے باہر نکلی تو اس کے ساتھ بیہودہ مذاق کیا اور ہاتھا پائی کی گئی اس دوران عشرت کے بھائی موقع پر پہنچ گئے اس افسوس ناک واقعہ پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے آ کر اس خاندان کی ان ظالم لڑکوں سے جان چھڑوائی۔  
بعد ازاں اعجاز ڈوگر اور اس کے ساتھی مسیحی خاندان کے گھر کے باہر ان کے دروزے پر ڈنڈے سوٹے لے کر پہنچ گئے اور اونچی آواز سے پکارنے لگے کہ اگر آپ لوگوں نے اس کی شادی میرے ساتھ نہ کی تو آپ کو گاؤں سے نکال دیا جائے گا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دیں.  
متاثرہ خاندان نے حکومتی اداروں سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے.

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/92675569_2640013026104570_7629522274743222272_n-1.jpg)