> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ڈپٹی کمشنر آفس میں پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس،لیفٹیننٹ کرنل کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6442/
- Published: 2020-04-23T08:45:34.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:38.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر آفس میں پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ، اجلاس میں پاک آرمی کے اعلی افسر لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، سید منور بخاری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان ، محکمہ انہار ، پی ڈی ایم ا ے کے علاہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بریفنگ کے دوران پری فلڈ انتظامات اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کے فلٖڈ کنٹرول مکینزم کے بارے میں آگاہ کیا ، انہوں نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں فلڈ ریلیف سنٹرز کے قیام اور دستیاب سازو سامان کی صورتحال سے آگاہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جا رہا ہے اور ڈی سلٹنگ کا کام جاری ہے جو قبل از وقت مکمل کر لیا جائے گا ، لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی عادل محمود نے پری فلڈ انتظامات کے آغاز کو سراہا اور کہا کہ آئندہ سیزن میں بھی ممکنہ شدید بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریاں احسن اقدام ہے ۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/93595384_635707623660423_3698786368860717056_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/93702273_635707710327081_198292996469293056_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/93936792_635708190327033_3030638157960839168_n-1.jpg)

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/94317578_635707900327062_531091548171927552_n-1.jpg)