> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# اقلیتی کمیشن میں احمدیوں کو شامل نہ کرنے کے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6497/
- Published: 2020-05-10T10:03:19.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:37.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد( ویب ڈیسک) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے احمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل نہ کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے .  
میڈیا رپورٹ کے مطابق: شہداء فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے پٹیشن حافظ احتشام احمد نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے. پٹیشن میں وفاقی کابینہ کی جانب سے احمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اوراحمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل کرنے کے وفاقی کابینہ کے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔