> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چناب نگ محلہ دارالصدر کے کواٹرز میں 27 گھنٹوں سے بجلی بند
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6727/
- Published: 2020-06-28T05:55:17.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:34.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر (ویب ڈیسک) ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ محلہ دارالصدر کواٹرز میں 27 گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ  
لائن سپریڈنٹ کے کان پر جوں تک نہ رینگی شہری بلبلا اٹھے  
اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف احتجاج شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کو بھی مطلع کردیا گیا ہے لیکن پھر بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی اہل علاقہ نے لائن سپریڈنٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا یہ سارا کچھ اس کی لاپرواہی اور عدم توجہی کی وجہ سے ہوا ہے اگر تھوڑی دیر تک بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر آجائیں گے اور واپڈا کے سامنے احتجاج کریں گے-