> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ضلع چنیوٹ کی بیٹی عزت گنوا بیٹھی،ملزم سرعام گھوم رہا،جبکہ متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے دھکے کھارہی ہے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/6760/
- Published: 2020-06-30T09:29:14.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:34.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

بھوآنہ (ویب ڈیسک) بھوآنہ انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گی زیادتی سے متاثرہ نا بالغہ بچی کی انصاف کے لیے دہائی، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں شمس الحسن ولد ماہنی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی دختر رضیہ بی بی بعمر9/10سال نابالغ اپنی ڈھاری پر اپنے ملکیتی رقبہ میں کاشت کماد کر رہی تھی کہ بوقت4بجے دن ملزم اسد حیات ولد احمد خان قوم ہنجراء سکنہ ٹھٹھہ محمد شاہ نے مسماۃ رضیہ بی بی کو زبردستی پکڑ لیا اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتے ہوئے اس کی شلوار پوشیدنی اتار کے اس کے ساتھ حرام کاری میں مصروف ہو گیا مسماۃ رضیہ بی بی کی چیخوں پکار سن کر قریبی لوگ آئے تو ملزم مسماۃ رضیہ بی بی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر304/20بجرم376iدرج کر لیا لیکن ملزم اسد حیات کو گرفتار نہ کیا متاثرہ بچی اور اس کے والد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوے کہ مقدمہ کے تفتیشی نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر پہلے تو ملزم کو گرفتار نہ کیا بعد اذاں ملزم کی عبوری ضمانت عدالت سے کروا دی اب ملزم نے متاثرہ بچی اور اس کے والس کو مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں متاثرہ بچی رضیہ بی بی اور اس کے والد نے وذیر اعلی پنجاب اور آئی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے مدمہ کی تفتیش کسی فرض شناس افسر کے ذمہ لگائی جائے اور میرٹ کرتے ہوئے انکو انصاف دیا جائے اگر ان کو انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی.